ابنا: برطانوي پوليس نے پير کو لندن ميں سرمايہ دارانہ نظام کے خلاف احتجاجي دھرنے پر بيٹھے لوگوں کے کيمپوں پرحملہ کرکے سبھي خيمے اور کيمپ اکھاڑ دئے - واضح رہے کہ وال اسٹريٹ مخالف تحريک گذشتہ برس سترہ ستمبر کو نيويارک ميں شروع ہوئي تھي جو بہت تيزي کے ساتھ پورے امريکا اور يورپي ملکوں ميں پھيل گئي ہے - يہ تحريک ابھي بھي جاري ہے -
برطانيہ ميں سرمايہ دارانہ نظام کے خلاف مظاہرہ کرنےوالوں کا کہنا ہے کہ حکومتي پاليسي دولتمند طبقے کے ہي نفع ميں ہے - برطانوي مظاہرين جو لندن پر قبضہ کرو تحريک کے پرچم تلے اپنے مظاہرے جاري رکھے ہوئے ہيں ملک ميں بے روزگاري اور افغانستان ميں برطانيہ کي جنگ کے خلاف بھي احتجاج کررہے ہيں .......
/169